حکومت طالبان سے مذاکرات پر تمام فریقین کواعتماد میں لے الطاف حسین

ملک کا آئین اسلامی ہےاورکوئی پاکستانی نہیں چاہتاکہ آئین کی کوئی شق اسلام کے منافی ہو،صوفیا کانفرنس سے ٹیلی فونک خطاب


ویب ڈیسک March 09, 2014
صرف پاکستان اور انصاف کانظام چاہتا ہوں،قائد متحدہ قومی موومنٹ۔فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات میں احتیاط سے کام لے اور اس حوالے سے تمام فریقین کواعتماد میں لیاجائے۔

لاہور میں ایم کیو ایم کےتحت ہونے والی صوفیا کانفرنس میں لندن سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ اگر اس وقت قوم نے درست راستے کا انتخاب نہ کیا تو بہت نقصان ہوگا، اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اور اسلام کے نام پر فوجیوں کی گردنیں کاٹنا، بزرگوں کے جسدخاکی قبروں سے نکال کرچوراہوں پر لٹکانا حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین مکمل طور پر اسلامی ہے اور کوئی بھی پاکستانی نہیں چاہتاکہ آئین کی کوئی شق اسلام کے منافی ہو۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ صرف پاکستان اور انصاف کانظام چاہتے ہیں،آج کی یہ کانفرنس پیار محبت کی کانفرنس ہے اور اس کامقصد ایک دوسرے کے احترام کادرس دینا ہے اسلام تلوار سے نہیں بزرگان دین کے کردار کی وجہ سے پھیلا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں اللہ تعالی فوج اور عوام کوایک کردے اورمشکل وقت میں فوج اور عوام کے ہاتھوں میں ہاتھ ہوں۔ اس موقع پر کانفرنس سے دربار اجمیر شریف ،خواجہ معین الدین چشتی پاکپتن شریف ،شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سجادہ نشینوں سمیت جید علما کرام ، مشائخ اوردیگرنے بھی خطاب کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں