وزیراعظم سے چینی سرکاری کمپنی کے وفد کی ملاقات
نورینکو کمپنی بجلی، ٹیلی کام، اور آئی ٹی سمیت مخلتف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہشمند
DUBAI:
وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے دونوں دوست ممالک کے باہمی فائدے اور ترقی کے لیے سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اعلامیہ کے مطابق نورینکو پاکستان میں بجلی اور قابل تجدید توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیلی کام، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے۔
وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں قابل تجدید توانائی بالخصوص شمسی توانائی کے وسیع امکانات میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت بھی دی۔