لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیاں ہیں فواد چودھری

حمزہ شہباز کی حکومت نہیں رہی لیکن ہائی کورٹ کے فیصلے نے صوبے میں جاری سیاسی بحران میں مزید اضافہ کردیا


ویب ڈیسک June 30, 2022
فیصلے پر لیگل کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے،رہنما پی ٹی ّآئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں کئی خامیاں ہیں جسے لے کر ہم عدالت عظمیٰ جائیں گے۔

پنجاب میں حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے نے صوبے میں جاری سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہوگا۔

یہ پڑھیں : حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کالعدم قرار

فواد چودھری نے کہا کہ عدالت کے فیصلے میں کئی خامیاں ہیں، اس سلسلے میں لیگل کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، ہم ہائی کورٹ کے فیصلے میں موجود خامیوں کو لے کرسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں