اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے طالبعلم کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

فوری طور پر موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں، پولیس


ویب ڈیسک June 30, 2022
پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی کی لاش اس کے آبائی علاقے منتقل کر دی گئی۔ فائل : فوٹو

ISLAMABAD: پشاور میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے طالبعلم کی جانب سے نجی ہاسٹل میں مبینہ خود کشی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق طالب علم شاہد احمد کی لاش نجی ہاسٹل میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، متوفی بی ایس سیکنڈ شعبہ ریاضی کا طالبعلم تھا جس کا تعلق چترال سے تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فوری طور پر اس کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی کی لاش اس کے آبائی علاقے منتقل کر دی گئی ہے۔

واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں