روحانی علاج کی آڑمیں خاتون سے 15 لاکھ سے زائد کی رقم اینٹھنے والا گرفتار
ملزم نے متاثرہ خاتون سے آن لائن چیٹنگ ایپ کے ذریعے رابطہ قائم کیا
ISLAMABAD:
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے روحانی علاج کے نام پر خاتون کو ہراساں کرکے رقم اینٹھنے والے کو گرفتارکرلیا۔
اسلام آباد میں ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے چیٹنگ ایپ کے ذریعے روحانی علاج کے بہانے خاتون اوران کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے اوررقم اینٹھنے والے کو گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کو وقاص عزیز نامی شخص کے خلاف شکایت موصول ہوئی جس میں آن لائن چیٹنگ ایپ کے ذریعے روحانی علاج کی آڑ میں رقم ہتھیانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
شکایت کے مطابق ملزم وقاص عزیزنے چیٹنگ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے خاتون اوران کے اہل خانہ کا کالا جادو ختم کرانے کے بہانے روحانی معالج سے رابطہ کرایا اوردھوکہ دہی سے 15 لاکھ سے زائد کی رقم ہتھیا لی۔ سائبر کرائم سرکل نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتارکرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران انکشافات کی توقع ہے۔