پی ٹی آئی اور ق لیگ کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

قانونی ماہرین سے مشاورت کے ذریعے پٹیشن کی تیاری شروع کردی گئی

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے قانونی ٹیم سے مشاورت بھی کی ہے (فوٹو : انٹرنیٹ)

KHANEWAL:
پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس بات کا اعلان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے علی ظفر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں قانونی ٹیم سے مشاورت کی، قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی۔

مشاورت کے دوران بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے پانچ ارکان حج کے لیے گئے ہیں جبکہ چھ ارکان ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں، تحریک انصاف کے پانچ ارکان کا ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جبکہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں کئی آئینی اور قانونی ابہام موجود ہیں۔


مزید پڑھیں؛ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب: منحرف ارکان کو نکال کر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے سامنے قانونی نکات رکھے جائیں گے۔

مشاورت میں علی ظفر ایڈووکیٹ، مونس الٰہی، راجہ بشارت، صمصام بخاری، غضنفر عباس چھینہ، حسین جہانیان گریزی، حافظ عمار یاسر اور دیگر وکلا بھج بھی شریک ہوئے۔
Load Next Story