کورونا کیسز میں اضافہ سرکاری دفاتر کیلئے نئے ایس او پیز جاری
ہاتھ ملانے پر پابندی عائد، مہمان کو کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ لانا ہوگا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سرکاری دفاتر کے لئے نئی ایس او پیز جاری کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث آفس میں تمام اسٹاف کو ایس او پیز کے حوالے سے اگاہی فراہم کی جائے جبکہ دفتر میں ماسک کا لازمی استعمال قرار دیا جائے۔
این سی او سی کی جانب سے سرکاری دفاتر کے لیے جاری کردہ ہدایات
دوسری جانب قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.4 فیصد ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھر میں 18 ہزار 4813 کورونا ٹیسٹ کئےگئے جس میں 641 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

- نماز کے دوران بھی سماجی فاصلے اور دفاتر میں سینٹائزر کو یقینی بنایا جائے
- دفتر کی انتظامیہ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ تمام اسٹاف کورونا کے خلاف ویکیسٹنڈ ہو اور ایس او پیز پر عمل کریں
- آفس میں ہاتھ ملانے اور داخلی راستے میں تمام اسٹاف کا درجہ حرارت چیک کیا جائے جبکہ کسی بھی اسٹاف ممبر کو کھانسی، نزلہ اور بخار کی علامات ظاہر ہونے پر رپورٹ کیا جائے
- کسی بھی علامات کے ظاہر ہونے پر فوری کورونا کے تمام ٹیسٹ کروائے جائیں جبکہ جوائننگ پر اسٹاف کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ نیگٹو ہے یا نہیں لازمی چیک کیا جائے
- ماسک کے بغیر اندر جانے کی اجازات نہ دی جائے اور تمام اسٹاف کی بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دیا جائے
- آفس میں کسی بھی مہمان کو آنے کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ لازمی لانا ہوگا