ٹک ٹاک چیلنج سے فلوریڈا ساحل پر گہرے گڑھے پڑگئے

پولیس کے مطابق 5 فٹ تک گہرے گڑھے ٹک ٹاکر نے بنائے جو انسانوں اور کچھووں کے لیے خطرناک ہوسکتے ہیں


ویب ڈیسک June 30, 2022
فلوریڈا کےساحل پر ٹک ٹاکر نےجگہ جگہ گہرے گڑھے کھود دیے ہیں۔ فوٹو: مارکو آئی لینڈ پولیس سوشل میڈیا اکاؤنٹ

لاہور: گزشتہ ہفتے جنوب مغربی فلوریڈا کے ساحل پر کئی غیرمعمولی گہرے گڑھے ملے ہیں جن کے متعلق خیال ہے کہ یہ ٹک ٹاکرز نے بنائے ہیں۔

ساحل کے نگراں میں شامل ایلیسن وارڈ کہتی ہیں کہ انہوں نے صرف ایک ہفتے میں چار ایسے گڑھے دیکھے ہیں جو پانچ فٹ تک گہرے اور چار فٹ وسیع ہیں اور یہ مختلف مقامات پر شعوری طور پر کھودےگئے ہیں۔ غالباً یہ من چلوں نے کسی ٹک ٹاک چیلنج کے طور پر کھودے ہیں۔

اسی طرح ایک اور شخص نے بتایا کہ وہ ایک گڑھے میں تقریباً گر چکا تھا اور خود کو بمشکل باہر نکالا ہے۔ اسی طرح علاقے کے میئر ہولی اسمتھ نےبتایا کہ ان گڑھوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کی اطراف میں ریتیلی مٹی کے گھر یا قلعے (سینڈ کاسل) نہیں بنائے گئے اور یہ شعوری طور پر گڑھے کھودے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ٹک ٹاک چیلنج جاری ہے جس میں کہا گیا کہ آپ ساحلی ریت پر کتنا گہرا گڑھا کھود سکتے ہیں۔ شاید یہ غیرمعمولی گڑھے کسی وائرل ٹک ٹاک چیلنج کے طور پر کھودے گئے تھے۔

مارکو آئی لینڈ کی پولیس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک بہت وسیع گڑھے کی تصویر شائع کی ہے جس کے اندر پھاؤڑا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پوسٹ کے نیچے انہوں نے لکھا ہے کہ براہِ مہربانی اس گڑھے کو دوبارہ پر کیجئے اور اپنا سامان بھی لے جائیں۔

پولیس کے مطابق یہ گڑھے بالخصوص بوڑھے افراد ک لیے پریشانی کی وجہ بن سکتے ہیں اور ساحلوں تک آنے والے کچھوے بھی اس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں