ترکی میں کئی فٹ بلندی سے گرنے والا شیرخوار بچہ محفوظ رہا
مجھے لگا پشت پر کوئی پھولوں کا ٹوکرا گرا ہے لیکن وہ ایک بچہ تھا، راہ گیر
ترکی میں کئی فٹ بلندی سے شیرخوار بچہ نیچے آگرا، تاہم خوش قسمتی بچہ نیچے کھڑے راہ گیر کی پشت سے ٹکرانے کے باعث محفوظ رہا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیر خوار بچے کے کئی فٹ بلندی سے گرنے کا ہولناک واقعہ ترکی کے شہر اماسیا میں پیش آیا جہاں اچانک ایک راہ گیر کی پشت پر اوپر کوئی چیز آگری۔
ترک شہری نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو حیران رہ گیا کہ وہ شیرخوار بچہ تھا جو مبینہ طور پر پہلی منزل کے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں کھیل رہا تھا جب وہ پھسل کر "ہینڈریل" سے گر گیا۔
راہ گیرنے کہاکہ میں نے سوچا کہ مجھ پر پھولوں کا ٹوکرا گرا ہے، لیکن جب میں مڑا تو مجھے معلوم ہوا کہ یہ بچہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے باعث بچے کے بعد منہ تھوڑا سا خون بہا، جسے طبی امداد کیلئے والدہ کے ہمراہ اسپتال منتقل کردیا۔