پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 15 روپے کا بڑا اضافہ

نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا


ویب ڈیسک September 01, 2023
(فوٹو: فائل)

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18 روپے تک کا بڑا اضافہ کردیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے جو اگلے پندرہ روز تک لاگو رہیں گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول 14 روپے 91 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 290.45 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر305.36 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت293.40 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 311.84 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

petrol

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں