کریپٹو کرنسی کے لین دین پر مزید سخت کنٹرول کی ضرورت ہے فیٹف

ممالک نے اپنے ٹریول رول کو نافذ کرنے میں صرف محدود پیش رفت کی ہے، فیٹف


ویب ڈیسک June 30, 2022
(فوٹو : فائل)

لاہور: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے کہا کہ ممالک کو شفافیت کے بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے کے لیے کریپٹو کرنسی کے لین دین پر سخت کنٹرول بڑھانے کی ضرورت ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق پیرس میں مقیم واچ ڈاگ نے کہا کہ ممالک نے اپنے 'ٹریول رول' کو نافذ کرنے میں صرف 'محدود پیش رفت' کی ہے جسے اس نے 2015 میں عالمی سطح پر اپنانے کے لیے تجویز کیا تھا۔

قاعدے کے تحت ریگولیٹرز کو اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کرپٹو کرنسی میں لین دین میں ملوث لوگوں کی شناخت کی توثیق کریں، ان قوانین کی طرح جو باقاعدہ بینکوں کو چلاتے ہیں۔


اس معیار کو منی لانڈرنگ یا دہشت گردی کی مالی معاونت کے لیے استعمال ہونے والی کریپٹو کرنسیوں کے خطرے کو کم کرنے کے طریقے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |