یمن مظاہرین کا توہین آمیز فلم کے خلاف امریکی سفارتخانے پر حملہ

امریکی سفارتخانے میں گھسنے کے بعد مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اورکئی گاڑیوں کوآگ بھی لگادی


ویب ڈیسک September 13, 2012
مظاہرین احتجاج کے دوران مطالبہ کررہے تھے کہ "یو ٹیوب" پر اسلام کے خلاف توہین آمیز فلم کے چلنے والے تشہیری ٹریلر کو بند کیا جائے۔ فوٹو: اے ایف پی

یمن کے دارالحکومت صنعا میں اسلام کے خلاف توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے امریکی سفارتخانے پر حملہ کردیا۔

مظاہرین احتجاج کے دوران مطالبہ کررہے تھے کہ "یو ٹیوب" پر اسلام کے خلاف توہین آمیز فلم کے چلنے والے تشہیری ٹریلر کو بند کیا جائے۔


پولیس نے مظاہرین کو سفارتخانے میں گھسنے سے روکنے کے لیے فائرنگ کی لیکن پولیس بے قابو ہجوم کو روکنے میں ناکام رہی۔


امریکی سفارتخانے میں گھسنے کے بعد مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اورکئی گاڑیوں کوآگ بھی لگادی، اطلاعات کے مطابق واقعے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔


دوسری جانب یمن میں وزارت دفاع کے قریب کار بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں