چین کی مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلاس بلانے کی مخالفت

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے، ترجمان چینی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک July 01, 2022
اقتصادی تعاون کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے، چینی وزارت خارجہ:فوٹو:فائل

کراچی: چین نے بھارت کی جانب سے جی 20 کا اجلاس مقبوضہ کشمیرمیں بلانے کی مخالفت کردی۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیرپرچین کا موقف واضح اورمستقل ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

چینی ترجمان نے مزید کہا کہ چین جی 20 اجلاس میں شرکت کے معاملے کو دیکھے گا۔ علاقائی امن اور استحکام کےلیے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت سے حل ہونا چاہیے اور متعلقہ فریقین کو مسئلہ پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جی 20 بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی تعاون کا سب سےبڑا فورم ہے۔ اقتصادی تعاون کوسیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔تمام بڑی معیشتیں عالمی معاشی نظام کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔ بھارت نے آئندہ سال ہونے والا جی 20 اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کرانے کو کہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں