سپریم کورٹ منحرف اراکین کی الیکشن کمیشن کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 5 جولائی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا


ویب ڈیسک July 01, 2022
منحرف اراکین نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے (فوٹو فائل)

لاہور: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 5 جولائی کو پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کے 20 ڈی سیٹ ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیا تھا، جس کے خلاف منحرف اراکین نےسپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |