سپریم کورٹ منحرف اراکین کی الیکشن کمیشن کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 5 جولائی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا

منحرف اراکین نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے (فوٹو فائل)

لاہور:
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 5 جولائی کو پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔


یہ خبر بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کے 20 ڈی سیٹ ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیا تھا، جس کے خلاف منحرف اراکین نےسپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
Load Next Story