امپورٹڈ حکومت روس سے سستا تیل خریدنے کےبجائے عوام پربوجھ ڈال رہی ہےعمران خان

امپورٹڈ حکومت نے خود کو 1100 بلین روپے کا این آر او 2 دے دیا، عمران خان


ویب ڈیسک July 01, 2022
پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طورپر99 روپے اضافہ ہوا،عمران خان:فوٹو:فائل

LOS ANGELES: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلسل عوام پرناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنے کے بجائے امریکا کی حکومت تبدیل کرنے کی سازش کے نتیجے میں اقتدار میں آنے والی امپورٹڈ حکومت مسلسل عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔



عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے خود کو 1100 بلین روپے کا این آر او 2 دے دیا ہے۔ مجموعی طورپرپیٹرول کی قیمت میں 99 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 133 روپے اضافہ ہوا۔عوام اس کے خلاف کل ہمارے احتجاج میں شرکت کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |