بھارتی سپریم کورٹ کا نوپورشرما کوگستاخانہ بیان پرمعافی مانگنے کاحکم

نوپور شرما کی زبان درازی نے پورے ملک میں آگ لگا دی، بھارتی سپریم کورٹ


ویب ڈیسک July 01, 2022
بی جے پی کی ترجمان کے بیان کا مقصد مخصوص ایجنڈے کو آگے بڑھانا تھا،بھارتی سپریم کورٹ:فوٹو:فائل

PESHAWAR: بھارتی سپریم کورٹ نے گستاخانہ بیان پر بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما پراظہاربرہمی کرتے ہوئے معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ میں بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما کے گستاخانہ بیان سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے نوپورشرما کی سرزنش کرتے ہوئے اسے ٹی وی پرآکرقوم سے معافی مانگنے کا حکم دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ نوپورشرما نے گستاخانہ بیان ایجنڈے کے تحت دیا جس نے قوم کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا اوراودے پور میں ایک درزی کا قتل ہوا۔

عدالت نے مزید کہا کہ نوپورشرما اوران کی زبان درازی نے پورے ملک میں آگ لگا دی۔ نوپور شرما اورٹی وی چینل کا ایسے معاملات پربات کرنے کا مقصد مخصوص ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے سوا کیا ہوسکتا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تو اس کے وکیل نے کہا کہ نوپورشرما پیش ہونے کو تیارہیں جس پرعدالت نے طنز کرتے ہوئے کہ نوپور شرما کے لئے کمرہ عدالت میں سرخ قالین بچھائے جانے چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں