خلیج بنگال کی ہوائیں پاکستان میں داخل پنجاب میں مون سون کی پہلی بارش

بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ فائل : فوٹو

خلیج بنگال کی طرف سے آنے والی کم ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا سلسلہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں چار جولائی تک رہنے کا امکان ہے۔ مون سون کی بارشوں کے باعث تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ کمشنر لاہور نے واسا ، ایل ڈبلیو ایم سی اور ایل ڈی اے کو بارشی پانی کے نکاسی کی ہدایت جاری کر رکھی ہیں۔

 
Load Next Story