پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کا میدان آج پھر سجے گا

حمزہ شہباز کی قیادت میں اراکین قافلے کی صورت میں صوبائی اسمبلی پہنچیں گے

اتحادی جماعتوں کے اراکین نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں (فوٹو فائل)

MOSCOW:
صوبے میں جاری آئینی و سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا میدان آج پنجاب اسمبلی میں ایک بار پھر سجنے والا ہے۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، راہ حق پارٹی اور دیگر آزاد اراکین پر مشتمل افراد اپنی اپنی قیادت کی ہدایات پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب واقع نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں، جہاں سے وہ بڑی بسوں کے ذریعے ایک قافلے کی صورت میں پنجاب اسمبلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی جانے والے قافلے میں خود حمزہ شہباز بھی موجود ہوں گے۔ علاوہ ازیں نجی ہوٹل میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، شائستہ پرویز ملک، افضل کھوکھر، علی پرویز ملک،وحید عالم خان سمیت دیگر شریک تھے۔


یہ خبر بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب کی دوبارہ ووٹنگ کیلیے نمبر گیم سامنے آگئے

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی زیرصدارت مسلم لیگ ن و اتحادیوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا۔ حمزہ شہباز اراکین کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ اس سلسلے میں قافلے کی سکیورٹی کے لیے پولیس کو سخت انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

 
Load Next Story