شہباز شریف اور حمزہ کے کیسز دوسری احتساب عدالت منتقل
فاضل جج نسیم احمد ورک کی عدالت سے منی لانڈرنگ اور خواجہ برادران کے کیسز کو ٹرانسفر کیا گیا
احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر اہم شخصیات کے کیسز دوسری عدالت میں ٹرانسفر کردیے گئے۔
فاضل جج نسیم احمد ورک کی عدالت سے منی لانڈرنگ اور خواجہ برادران کے کیسز کو ٹرانسفر کیا گیا۔ اب ان کیسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج قمر زمان کرینگے۔
احتساب عدالت میں مزید دو نئے ججز تعینات ہونے کی بنیاد پر کیسز کو ٹرانسفر کیا گیا۔ مجموعی طور پر لاہور میں سات احتساب عدالتیں کیسز کی سماعت کررہی ہیں۔ اس سے قبل پانچ ججز کیسز سن رہے تھے۔
علاوہ ازیں احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اسلام آباد جبکہ حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی اجلاس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔
عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا۔