کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے 10 منصوبے جلد شروع کرنیکی ہدایت

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، سیکریٹری اقتصادی امور نرگس سیٹھی کی بریفنگ


INP March 09, 2014
جامشورو پاور منصوبہ بھی جلد از مکمل کرنے کی ہدایت کی۔فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت گڈانی پاور پارک کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے 10 منصوبے جلد از جلد کرنے شروع کرنے اور اس میں الٹرا سپر ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت۔

جامشورو پاور پراجیکٹ بھی کم سے کم مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت، سیکریٹری اقتصادی امور نرگس سیٹھی نے منصوبے پر بریفنگ دی۔ اتوار کو وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں گڈانی پاور پارک میں کوئلے سے ملنے والے 660میگاواٹ کے 10بجلی گھروں کی تعداد کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نرگس سیٹھی نے اجلاس کو مذکورہ منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گڈانی پاور پارک کا محل وقوع مثالی ہے، جہاں سے کراچی زیادہ دور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیسپاک والے منصوبے کا پی سی ون تیار کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گڈانی پاور پارک منصوبے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی پہچان ہیں جبکہ انہیں جلد از جلد شروع کر کے ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے جامشورو پاور منصوبہ بھی جلد از مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں