لینڈسلائیڈنگ میں بھارتی فوج کا کیمپ تباہ ہلاکتیں47 ہوگئیں

ملبے میں اب بھی 20 سے زائد اہلکار دبے ہوئے ہیں جن کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں


ویب ڈیسک July 05, 2022
ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کے 26 اہلکار بھی شامل ہیں، فوٹو: انڈین میڈیا

کراچی: بھارتی ریاست منی پور میں 4 روز قبل مٹی کا تودہ گرنے سے تباہ ہونے والے بھارتی فوج کے کیمپ سے مزید 4 لاشیں نکالی گئی ہیں جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 47 ہوگئی جن میں 28 اہلکار شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں 4 روز قبل امپھال جریبام ریلوے پروجیکٹ میں تعمیراتی کام کے دوران مٹی کا بڑا تودہ آن گرا تھا۔ پروجیکٹ کی حفاظت کے لیے قائم کی گئی فوجی چیک پوسٹ لینڈ سلائیڈنگ میں تباہ ہوگئی تھی۔

مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے 100 سے زائد اہلکار دب گئے تھے۔ ریسکیو ادارے نے پہلے روز امدادی کاموں کے دوران 8 افراد کی لاشیں نکالی تھیں اور تب سے اب تک روزانہ کی بنیاد پر لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

امدادی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج بھی 4 لاشیں نکالی گئی ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر 47 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کے 28 اہلکار بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے تباہ شدہ بھارتی فوج کے کیمپ کے ملبے سے 13 اہلکاروں اور 5 سویلین کو زخمی حالت میں نکالا ہے۔اب بھی 20 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں تاہم ان کے زندہ بچ جانے کے امکانات معدوم ہوگئے۔

وزارت دفاع کے پبلک ریلیشن آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے پروجیکٹ کی حفاظت پر مامور ٹیم فوجی رضاکاروں پر مشتمل ٹریٹوریل آرمی کی ٹیم کر رہی تھی۔

یہ فوجی رضاکار سویلین ہوتے ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے ہیں اور رضاکارانہ طور پر فوج میں بھرتی ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں