بیت المکرم مسجد میں جانوروں کی فروخت سمیت دیگرکاروباری سرگرمیاں روکنے کا حکم
عدالت نے ڈی سی شرقی، ایس ایچ او تھانہ عزیز بھٹی اور دیگر سے 14 جولائی تک جواب طلب کرلیا
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع بیت المکرم مسجد کے احاطے میں جانور فروخت کرنے اور کمرشل سرگرمیوں کوروکنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں گلشن اقبال میں واقع بیت المکرم مسجد میں جانوروں کی فروخت اورکاروباری سرگرمیوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد جنید غفار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےبیت المکرم مسجد کے احاطے میں جانوروں کی فروخت اوردیگر کاروباری سرگرمیاں روکنے کا حکم دیا۔
درخواستگزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مسجد کے احاطے سے قربانی کے جانور کی خرید و فروخت کی جارہی ہےجس سے مویشی منڈی کا ماحول بن چکا ہے۔ جانوروں میں بیماری کے باعث اہل علاقہ کو شدید تحفظات ہیں لہٰذا مسجد سے مویشی منڈی ختم کرنے کی ہدایت کی جائے۔
عدالت نے مسجد کے احاطے میں تمام کاروباری سرگرمیاں فوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی سی شرقی، ایس ایچ او تھانہ عزیز بھٹی اور دیگر سے 14 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔