بجلی کی عدم فراہمی پراحتجاج مظاہرین نےکوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کردی

قومی شاہراہ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اورمسافروں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا


ویب ڈیسک July 01, 2022
بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے زراعت کاشعبہ تباہ ہوچکا ہے، مظاہرین

بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کردی۔

قلات اورمنگوچر میں زمینداروں نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے منگوچرکے مقام پرکوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کردیا۔ قومی شاہراہ بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اورمسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ زرعی فیڈرز پر 24 گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زراعت کا شعبہ تباہ ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔