معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا کا نشے کے عادی افراد کے بحالی مرکز کا دورہ

بحالی مرکز میں نشے کے عادی مریضوں کی ڈی ٹاکسیفکیشن کے بعد نفسیاتی، جسمانی اور مذہبی تربیت کی جاتی ہے

فائل : فوٹو

خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف نے نشے کے عادی افراد کے بحالی مرکز فقیر آباد کا دورہ کیا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف نے بحالی مرکز کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور نشے کے عادی افراد کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا۔


اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے اس بحالی مرکز میں 120 نشے کے عادی افراد داخل ہیں، نشے کے عادی مریضوں کی ڈی ٹاکسیفکیشن کے بعد نفسیاتی، جسمانی اور مذہبی تربیت کی جاتی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پشاور کے علاوہ دیگر اضلاع کے بحالی مراکز کو بھی فعال اور وسائل فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں صوبے کو منشیات اور نشے کے عادی افراد سے پاک کریں گے۔
Load Next Story