فیروزوالہ میں ڈاکوؤں کی خاتون سے مبینہ زیادتی

ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے، ڈی پی او شیخو پورہ


ویب ڈیسک July 01, 2022
آئی جی پنجاب نے زیادتی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی:فوٹو:فائل

RAWALPINDI: فیروز والہ کے علاقے نبی پورورکاں میں ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کرلوٹ مار کی اورمبینہ طورپر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس میں متاثرہ خاندان کی جانب سے درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق چارڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اسلحے کے زورپراہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اورخاتون سے دو ہزار روپے چھین لئے۔

ڈکیتی کے بعد ڈاکو خاتون کو ساتھ لے گئے اورمبینہ طورپرزیادتی کا نشانہ بنایا۔ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے تاہم فرانزک لیبارٹری کو سمپل بھیجوا دیئے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔