لاہور ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار

ڈاکو چندہ دینے کے بہانے مسجد میں داخل ہوئے اور چندہ والا گلہ توڑ کر نقدی لوٹ لی


ویب ڈیسک July 01, 2022
—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میاں چوک کے قریب دو ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ڈاکو مسجد میں زیر تعمیر مسجد میں چندہ دینے کے بہانے داخل ہوئے اور گن پوائینٹ پر چندہ والا گلہ توڑ کر 40 ہزار سے زائد نقدی لوٹ لیے۔

بعدازاں مسجد کی انتظامیہ نے پولیس کو مطلع کیا جس پر وہ موقع پر پہنچ گئی اور تحقیات شروع کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں