فرحت شہزادی کرپشن کیس میں پیشرفت دو ملزمان گرفتار

فرح گوگی نے 60 کروڑ مالیت کا پلاٹ 8 کروڑ 30 لاکھ روپے کے عوض ایک جعلی کمپنی بناکر الاٹ کروایا،اینٹی کرپشن


ویب ڈیسک July 01, 2022
فائل:فوٹو

اینٹی کرپشن یونٹ نے فرح گوگی کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) سے ہے۔

اینٹی کرپشن کے مطابق فیڈمک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسررانا یوسف اور سیکرٹری اسپیشل اکنامک زون کمیٹی مقصود احمد پر فرح گوگی کو فیصل آباد اسپیشل اکنامک زون میں انتہائی قیمتی دس ایکڑ اراضی کوڑیوں کے دام الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان نے فرح گوگی اور انکی والدہ کی کمپنی المعز ڈیری کو غیر قانونی طور پر 60 کروڑ مالیت کا پلاٹ صرف 8 کروڑ 30 لاکھ روپے میں الاٹ کیا۔

انڈسٹریل پلاٹ حاصل کرنے کیلئے فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر نے دو ارب کی جعلی گارنٹی دی،اینٹی کرپشن فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کے اثاثوں کی چھان بین بھی کر رہی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں