’’گلاب گینگ‘‘ میں ولن بننے کا تجربہ اچھا رہا جوہی چاؤلہ

لوگوں کے لیے ولن کا کردار ناپسندیدہ ہونے کے باوجود فلم کو بھرپور ردعمل ملا

یہ میرے کیرئیر کی اہم اور یادگار فلم ہے،مادھوری کے ساتھ کام کی خواہش پوری ہوگئی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD/KARACHI:
بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے کہا ہے کہ فلم ''گلاب گینگ'' میں پہلی بار ولن کا کردار کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔


جوہی چائولہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلم ''گلاب گینگ'' میں انھوں نے پہلی بار ولن کا کردار نبھایا ہے جسے انھوں نے بے حد انجوائے کیا، یہ تجربہ ان کے لیے انتہائی خوشگوار رہا۔ یہ کردار پہلی بار لوگوں کے لیے ناپسندیدہ کردار ہو گا کیونکہ یہ ولن کا ہے جب کہ مادھوری ڈکشٹ مثبت کردار میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ اداکارہ جوہی نے کہا کہ گلاب گینگ کو مداحوں کی طرف سے بھرپور ردعمل مل رہا ہے اور یہ ان کے کیرئیر کی اہم اور یادگار فلم ہے۔ اس فلم کے ذریعے میری اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کام کرنے کی پرانی خواہش پوری ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ فلم گلاب گینگ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔
Load Next Story