پریانکا چوپڑا باکسر بننے کے بعد اب سیاستدان بھی بنیں گی

ودیا بالن اور دپیکا پڈوکون بھی میڈم جی میں کام کرناچاہتی تھیں، فلمساز مدھربھنڈار نے پریانکاسائن کرلیا۔


Showbiz Desk March 10, 2014
’’میری کوم‘‘ کی پہلی تصویر جاری، پریانکا چوپڑا کو رِنگ میں باکسنگ گلوز پہنے دکھایاگیاہے ، فلم اسی برس نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

خاتون باکسر ''میری کوم'' پر بنائی جانیوالی فلم میں خاتون باکسر کا کردار ادا کرنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اب یک مختلف کردار خاتون سیاستدان کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی۔

کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ میں خبرگرم تھی کہ ودیا بالن یا دیپکا پڈوکون ہدایتکار و فلمساز مدھربھنڈارکر کی فلم ''میڈم جی'' میں خاتون سیاستدان کا کردار ادا کررہی ہیں مگر انھوںنے فلم ''غنڈے'' کی اداکارہ کو ان پر ترجیح دیتے ہوئے مرکزی کردار کے لیے سائن کرلیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ فلم فیشن کے بعد ایک مرتبہ پھر اسے اپنی کسی فلم میں کاسٹ کرناچاہتے تھے اور جب اسکرپٹ مکمل کرلیا تھا مجھے پریانکا چوپڑا ہی مرکزی کردار کے لیے سب سے بہترمحسوس ہوئی جس پر اسے کاسٹ کرلیا ہے اور اور فلم ''میڈم جی''میں ایک اداکارہ سے سیاست میں قدم رکھنے والی خاتون کا کردار ادا کریں گی ۔ادھر پریانکا چوپڑا جو اولمپک میڈل جیتنے والی خاتون باکسر میری کوم کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم میں خاتون باکسر کا ہی کردار اداکررہی ہیں کی پہلی تصویر جاری کردی گئی ہے اطلاعات کے مطابق یہ تصویر اس وقت بنائی گئی جب وہ ممبئی میں سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔تصویر میں اداکارہ کو باکسنگ رنگ میں پنچ دکھاتے ہوئے دکھایا گیاہے جسے اب سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر کئی افراد دیکھ کر اپنی پسند کا اظہار کرچکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پریانکا چوپڑا نے فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل باقائدہ باکسنگ کی تربیت حاصل کرنے کے علاوہ اپنا کردار درست طریقہ سے اداکرنے کے لیے کئی مرتبہ منی پور جاکر خاتون باکسر میری کوم سے ملاقاتیں بھی کیں اور اسے سے ٹپس حاصل کیں ۔اپنی اس فلم کے متعلق اداکارہ کا کہنا ہے ''میری کوم'' میرے لیے صرف ایک عام نہیں بلکہ یہ ہر لحاظ سے ایک بڑی فلم ہے ۔خاتون باکسر میری کوم سے بھی متعدد مرتبہ ملاقات کرچکی ہوں اور انھوں نے بہت اچھے طریقے سے میری رہنمائی کی اور مجھے ایک خاتون باکسر خصوصاًاپنی زندگی کے متعلق بہت کچھ بتایا ہے جس سے مجھے بہت مدد ملی رہی ہے۔ سنجے لیلا بھسنالی کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم کی ہدایات امنگ کمار دے رہے ہیں اور اس کی شوٹنگ 28فروری سے شروع ہوچکی ہیں جب کہ فلم کو رواں برس کے دوران ہی سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

2003میں بالی ووڈ میں داخل ہونے والی پریانکا چوپڑا 8جولائی1982 کوبہار علاقے جمشید پور میں پیداہوئیں ان کے والداشوک اور والدہ مدھو بھارتی فوج میں فزیشن ہیں،والدین کے مختلف شہروں میں تبادلے کے باعث وہ لگاتار کسی ایک اسکول میں داخل نہ رہی اور مختلف اوقات میں اس کا مختلف اسکولز میں داخلہ کروایاجاتارہا۔پریانکا نے 2002میں تامل فلم ہیرو سے فنی سفر کا آغاز کیالیکن 2003 میں اس کی پہلی ہندی فلم انداز ریلیز ہوئی جوباکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی، اس فلم میں پریانکاکوبہترین ادکاری پر فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا جب کہ2005میں ایک اور فلم''اعتراض''' نمائش کے لیے پیش کی گئی، اس فلم میں بھی انھیں منفی کردار ادا کرنے پر بہترین اداکاری پر فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا۔ 2005میں ہی پریانکا نے مقابلہ حسن میں حصہ لیا اور'' مس ورلڈ'' کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

پریانکا کی فلم ''کرش'' اور ''ڈان'' میں بہترین اداکاری کی وجہ سے بھی شہرت کی بلندی پر پہنچیںکرش میں رتیک روشن اور ڈان میں شاہ رخ خان ان کے ہیرو تھے، 2008میں فلم'فیشن''2009میں ''کمینے'' میں اداکاری کا مظاہرہ کیا،2011میں ''کلر'' سات خون معاف، جب کہ2012میں '' برفی'' ان کی کامیاب ترین فلمیں تھیں، برفی میں رنبیر کپور ہیرو تھے، جب کہ فلم ''اگنی پت'' میں انھوں نے رتیک روشن کے ساتھ انھوں نے اداکاری کا مظاہرہ کیا،فلم'' فیشن'' میں پریانکا کو بہترین اداکاری پر نیشنل، آئیفا، فلم فئیر اسکرین اور اپسرا ایوارڈ دیے گئے۔2013 میں پریانکاچوپڑا نے دو فلموں ''دیوانہ میں دیوانہ'' اور ''کرش تھری'' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ تین فلموں'' شوٹ ایٹ ونڈالہ ، بمبے ٹاکیز اور گلیوں کا رسیلا رام لیلا کے گانوں پر پرفارم کیا۔ رواں برس کے دوران گزشتہ ماہ اس کی فلم غنڈے سینما گھروں کی زینت بنائی گئی علی عباس ظفر کی ہدایتکاری بنائی جانیوالی یہ فلم باکس آفس پر کافی حد تک کامیاب رہی اور پریانکا کی پرفارمنس کو سراہا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔