موسیقار نیاز احمد آرٹسٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین منتخب

یہ فیصلہ گزشتہ روزآرٹسٹ فاونڈیشن کے صدرفیصل ندیم نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا۔


Showbiz Reporter March 10, 2014
فنکار سب سے زیادہ غریب ہوتا ہے ان کی فلاح کیلیے سرکاری تعاون ضروری ہے، نیاز احمد۔ فوٹو: فائل

صدارتی ایوارڈیافتہ موسیقار نیازاحمدکوآرٹسٹ فاونڈیشن کاچیرمین منتخب کرلیا گیا۔

یہ فیصلہ گزشتہ روزآرٹسٹ فاونڈیشن کے صدرفیصل ندیم نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر گلوکار محمدعلی شہکی،امجدحسین شاہ، تنویر آفریدی، امجد رانا، ایم افراہیم ودیگر موجود تھے نیاز احمد کا کہناتھاکہ فنکاروں کی فلاح وبہبودکے لیے سرکاری سطح پرتعاون کی ضرورت ہے ۔ ہمارے ہاں سب سے زیادہ غریب فنکار ہوتا ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ ہی لوگوں کوسکون دینے کے لیے چوبیس گھنٹے اداکاری کرتاہے ۔ حکومت وقت کواب فنکاروں کے لیے سوچناہوگاورنہ ہمارے فنکاراسی طرح بھٹکتے رہیںگے جیسے ماضیٰ میں ہم نے دیکھاکہ ہمارے فنکاربھارت گئے اور وہاں بھی ان کے ساتھ اچھا رویہ نہیں پیش آیا۔اپنے ملک میں اگرفنکاروںپرتوجہ دی جائے تویہ نوبت کبھی بھی نہ آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔