ایران میں61 شدت کازلزلہ 5 افراد ہلاک

دبئی اورشارجہ سمیت متحدہ عرب امارات میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے


ویب ڈیسک July 02, 2022
متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا:فوٹو:فائل

PARIS: ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے پانچ افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر6.1 تھی۔ زلزلے سے متعدد گھر تباہ ہوگئے اورسڑکیں ٹوٹ گئیں۔ علاقے میں 6.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔

ایرانی ایمرجنسی محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اورزلزلے سے متاثرین کے لئے امدادی خیمے نصب کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب دبئی اورشارجہ سمیت متحدہ عرب امارت میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔



یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق 6.3 شدت کا زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ کا مرکز ایرانی بندرگاہ لنگہ تھا جو شارجہ سے 150 کلومیٹر دورہے۔

ہفتے کی صبح آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث خوف وہراس پھیل گیا اورلوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔ متحدہ عرب امارات میں زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں