کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے زائد ہوگئی

کورونا کے 126 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، قومی ادارہ صحت

ملک بھرمیں کورونا کے 8سو18 کیسز مثبت آئے،این آئی ایچ:فوٹو:فائل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید چار مریض انتقال کرگئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح چارفیصد سے زائد ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر چارافراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے126 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔




گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 18 ہزار305کورونا ٹیسٹ کئےگئے جس میں 8سو18 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.47فصد ریکارڈ کی گئی۔
Load Next Story