دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا

کراچی کی عدالت نے دعا زہرا کے والد کی تفتیشی افسرتبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی


ویب ڈیسک July 02, 2022
دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے عدالتی حکم پرمیڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا:فوٹو:فائل

عدالتی احکامات پردعا زہرا کو 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا۔ دعا زہرا کو آج لاہورسے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

کراچی سے لاپتا ہوکر پنجاب میں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو عمر کے تعین کے لئے 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا۔ دعا زہرا کے مختلف ٹیسٹ اورایکسرے کئے جائیں گے اورپیدائشی سرٹیفیکیٹ سمیت دیگردستاویزات بھی چیک کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لئے محکمہ صحت سندھ نے ماہرڈاکٹرز پرمشتمل 10 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی ڈاؤ میڈیکل کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل کررہی ہیں۔

سندھ پولیس نے دعا زہرا کو آج میڈیکل کے لئے لاہورسے کراچی منتقل کیا تھا۔ کراچی کی عدالت نے 25 جون کو دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں عمر کے تعین کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے دعا زہرا کے مبینہ اغوا کیس میں والد مہدی کاظمی کی تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے مہدی کاظمی کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تفتیشی افسر کی سی کلاس رپورٹ ابھی منظور نہیں کی گئی۔ تفتیش کے اس موڑ پر تفتیشی افسر کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |