سیاست کا حصہ بننے کے بعد ارمیلا ماتونڈکر کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

اداکارہ دسمبر 2020 میں کانگریس سے استعفٰی دے کر شیو سینا کا حصہ بن گئی تھیں


ویب ڈیسک July 02, 2022
اداکارہ ایک بھارتی ٹی وی ریئلٹی شو ’ڈانس انڈیا ڈانس سپر مومز‘ میں بطور جج فرائص نبھاتی نظر آئیں گی(فائل فوٹو)

ABBOTABAD: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر کا شمار ان اسٹارز میں کیا جاتا ہے جو سیاست میں نہ صرف گئے بلکہ باقاعدہ انتخابات میں بھی حصہ لیا۔

تاہم شوبز سے سیاست کی جانب سفر کے دوران ارمیلا کے ساتھ کیا واقعات پیش آئے اور انہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا حال ہی میں اداکارہ نے اس پر کھل کر گفتگو کی ہے۔

ارمیلا کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے سیاست میں جانے کا فیصلہ کیا تھا اس کو بہت سے لوگوں نے 'عجیب نظر' سے دیکھا تھا، سیاست میں جاتے ہی ان کے بارے میں عجیب عجیب تبصرے شروع ہو گئے کہ جن کو سن کر حیرت ہوتی تھی جبکہ ایسے تبصروں کا سلسلہ اب تک بھی جاری ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ شاید ایسا اس لئے ہوا کہ وہ اداکارہ ہیں خوبصورت اور گلیمرس بھی ہیں اس لئے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ گونگی اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے عاری ہیں اور سیاست کا حصہ نہیں بن سکتی کیونکہ ایک اداکارہ ہیں۔

ارمیلا نے کہا کہ اگر آپ ایک مرد اداکار ہیں تو ہو سکتا ہے آپ کے ساتھ ایسا نہ ہو۔ ارمیلا ماٹونڈکر نے یہ بھی بتایا کہ میڈیا جس انداز میں ان کی الیکشن مہم کو کور کرتا تھا وہ خود اسی کا مذاق اڑانے کے لیے کافی تھا جبکہ آج بھی حالات میں کچھ زیادہ تبدیلی نہیں آئی۔

Not approaching politics as a star: Urmila Matondkar - The Economic Times

انہوں نے سیاست میں حصہ لینے والی دیگر خواتین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'ان کو بھی ایسی صورت حال کا سامنا رہا تاہم مجھے زیادہ اس لیے کرنا پڑا اور میرے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ میرا تعلق شوبز سے تھا اور میں خاتون ہوں۔'





 



 



 


View this post on Instagram


 


 

A post shared by Urmila Matondkar (@urmilamatondkarofficial)



ارمیلا نے بتایا کہ ان کے شوہر جوکہ ایک مسلمان بزنس مین ہیں انہوں نے سیاست میں جانے کے بعد سے لے کر اب تک ان کا ہرقدم پر ساتھ دیا جو کہ ان کے لیے حیران کن تھا۔

Urmila Matondkar to join Shiv Sena

یاد رہے کہ شوبز سے دوری اختیار کرنے کے بعد ارمیلا ماٹونڈکر نے 2019 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور اسی سال ہی لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

Congress Candidate Urmila Matondkar's Election Campaign in Mumbai

تاہم الیکشن ہارنے کے بعد اسی سال انہوں نے کانگریس سے استعفٰی دے دیا تھا اور دسمبر 2020 میں شیو سینا کا حصہ بن گئی تھیں، اب جلد ہی اداکارہ ایک بھارتی ٹی وی ریئلٹی شو 'ڈانس انڈیا ڈانس سپر مومز' میں بطور جج فرائص نبھاتی نظر آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں