تھر میں بچوں کی اموات سندھ حکومت کی نااہلی ہے قادر مگسی

صحت افسران اور ڈی سی کو معطل کرنا مسئلے کا حل نہیں، ذمے داروں کیخلاف کارروائی کی جائے


Nama Nigar March 10, 2014
صحت افسران اور ڈی سی کو معطل کرنا مسئلے کا حل نہیں، ذمے داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ فوٹو: فائل

سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ تھر میں بچوں کی اموات سندھ حکومت کی نااہلی ہے۔

غذائی اجناس کی رسائی تھر تک ممکن بنانا انتظامیہ کی ذمے داری ہوتی ہے مگر حکومت کی بے حسی اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث سیکڑوں بچے موت کا شکار ہوگئے۔ کمشنر، ڈی سی اور محکمہ ہیلتھ کے افسران کو معطل کرنا مسئلے کا حل نہیں، یہ بات انہوں نے ڈگری کے قریب گوٹھ اللہ بخش نوحانی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہاکہ سندھ میں آباد غیر مقامی و غیر ملکی لوگوں کا سروے کرکے انھیں ان کے ملک بھیجا جائے۔ سندھی کو قومی بولی کا درجہ دے کر سرکاری زبان قرار دیا جائے، انھوں نے کہا کہ حکومت پولیس کے ذریعے عوام کو پکڑنے کے بجائے آبادیوں کا سروے کرکے افغان اور پختونوں کو الگ کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام بنیادی سہولتوںسے محروم ہیں، تھر میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور حکومت ثقافت کے نام پر کروڑوں روپے ضائع کررہی ہے، تھر میں بچوں کی زندگیاں بچانے کیلیے وزیراعلیٰ سندھ کو خود آگے بڑھنا ہوگا اور جو معصوم بچوں کی موت کے ذمے دار ہیں ان کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔