شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم تھے، اسلحہ اور بارود بھی برآمد

آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا، آئی ایس پی آر (فوٹو فائل)

کراچی:
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کے دوران میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا گیا۔


فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے جب کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
Load Next Story