زکریا ایکسپریس زیادتی کیس میں ملزمان کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کرگیا

عدالت نے ملزمان کیخلاف مقدمے کا چالان منظور کرلیا۔

عدالت نے ملزمان کیخلاف مقدمے کا چالان منظور کرلیا۔

بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں اہم انکشافات، تینوں گرفتار ملزمان کے ڈی این اے میچ کرگئے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے چالان سماعت کے لئے منظور کرلیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ سید انور علی شاہ کی عدالت کے روبرو بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ گرفتار 3 ملزمان کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کرگئے۔


چالان کے متن میں کہا گیا کہ متاثرہ خاتون 26 مئی 2022 کو بچوں سے ملنے کراچی سے ملتان گئی تھی۔ 27 مئی کو ملتان سے واپس بہاؤ الدین زکریا ٹرین میں واپس آرہی تھی۔ ٹکٹ چیکر زاہد متاثرہ خاتون کو اکنامی سے اے کلاس انچارج عاقب کے پاس لے گیا۔

تھوڑی دیر بعد ٹکٹ چیکر زاہد نے خاتون سے کہا کہ اے کلاس کا کرایہ زیادہ ہے مزید پیسے دو۔ متاثرہ خاتون نے اکنامی کلاس میں واپس جانے کہا تھا تو ملزم زاہد مشتعل ہوگیا۔ ملزم زاہد نے خاتون کو تھپڑ مارے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اسکے بعد ملزم عاقب نے متاثرہ خاتون سے زیادتی کی۔

کیس کے تیسرے ملزم زوہیب نے خاتون کو چلتی ٹرین میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ عدالت نے ملزمان کیخلاف مقدمے کا چالان منظور کرلیا۔ ملزمان کیخلاف ریلوے کراچی سٹی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Load Next Story