موچکہ چیک پوسٹ پر کسٹمز کی کارروائی میں کھاد اور ایرانی ڈیزل ضبط
30ہزار لیٹر اسمگلڈ ایرانی ڈیزل اور دو کروڑ 90لاکھ مالیت کی کھاد شامل
PARIS:
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے انسداد اسمگلنگ کے تحت دو کامیاب کارروائیوں میں 5کروڑ 65لاکھ روپے کا اسمگل شدہ مال ضبط کرلیا۔
ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ آرسی ڈی ہائی وے موچکہ کسٹم چیک پوسٹ کے عملے نے دو مشکوک آئل ٹینکرز روک کر جب معائنہ کیا تو ٹینکرز سے 30ہزار لیٹر اسمگلڈ ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ ڈیزل کی درآمدی دستاویزات طلب کی گئیں لیکن ڈرائیورز متعلقہ دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے۔
اس پر حکام نے 2کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کا اسمگلڈ ڈیزل ضبط کرکے مقدمہ درج کرکے دونوں ٹینکرز کے ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا ہے۔
اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی موچکہ چیک پوسٹ پر ایک دوسری کارروائی میں حکام نے بلوچستان کے لیے کھاد کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دو کروڑ 90لاکھ مالیت کی کھاد بذریعہ ٹریلر غیرقانونی طور پر بلوچستان لیجانے کی کوشش کی جارہی تھی۔حکام نے متعلقہ دستاویزات نہ ہونے پر کھاد ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔