کراچی میں ساحل سمندر پر فلیمنگوز کا خوبصورت نظارہ

فلیمنگوز کے غول کو دیکھ کر شہریوں کا خوشی کا اظہار

فلیمنگوز کے غول کو دیکھ کر شہریوں کا خوشی کا اظہار فوٹو:فائل

کراچی میں ساحل سمندر پر فلیمنگوز (لم ٹنگو) کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آگئی اور اس خوبصورت پرندے کو دیکھ کر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے فلیمنگوز کی ویڈیو ٹوئٹ کرادی، جس میں پرندوں کا غول سمندر کنارے چہل قدمی کرتا دکھائی دے رہا ہے جب کہ پرندوں کے چہچہانے کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔


مرتضی وہاب نے کہا کہ شہر کے مختلف حصوں میں خصوصا کلفٹن کے شہری جنگل میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کی گئی ہے، جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے۔



انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ماحولیاتی سسٹم کو دوبارہ سے بحال کرنے کی طرف ایک قدم بڑھانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، یہ ایک بہت خوشی کا موقع ہے۔

مرتضی وہاب کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے جہاں شائقین نے ان پرندوں کو غیر قانونی شکار سے بچانے پر بھی زور دیا، وہیں کچھ صارفین نے مرتضی وہاب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے مسائل پر توجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

Load Next Story