بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال

ہڑتال کے دوران میرپورخاص، ٹنڈو آدم اورنوابشاہ میں دکانیں بند کرانے کے دوران 2 گروپوں میں۔۔۔۔


ویب ڈیسک September 13, 2012
ہڑتال کے دوران سندھ قوم پرست جماعت کے کارکنان احتتاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ فوٹو: این این آئی

سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012 کے خلاف سندھ بچاؤکمیٹی کی اپیل پرحیدرآباد میں جزوی اوراندرون سندھ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد اوراس کے ملحقہ علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی اورٹریفک معمول سے کم رہا، جبکہ اس کے برعکس حیدرآباد شہر اورلطیف آبادکے اہم بازار اور مارکیٹیں کھلی رہیں اور ٹریفک بھی معمول کے مطابق جاری رہا۔ اس موقع پر پولیس اور رینجرز نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔

دوسری جانب سندھ یونائٹیڈ پارٹی، عوامی تحریک اوردیگر قوم پرست جماعتوں کے کارکنان نے نسیم نگرچوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اورٹائرنذرآتش کیے۔ مظاہرین نے نسیم نگر بائی پاس تک احتجاجی مارچ کیا اورسپر ہائی وے پر احتجاجی دھرنا بھی دیا۔

ہڑتال کے دوران میرپورخاص، ٹنڈو آدم اورنوابشاہ میں دکانیں بند کرانے کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

اندرون سندھ ٹنڈوالہیارمیں جزوی، نوابشاہ، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ہالا، مٹھی، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورواورگرد ونواح میں مکمل ہڑتال رہی اور اس دوران ٹریفک بھی سڑکوں سے غائب رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں