فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان زائد اثاثہ جات کیس میں بری
نیب سرکاری افسر موسی خان سمیت چار افراد کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس
ISLAMABAD:
مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان کو آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں بری کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اور سابق ڈی ایف او موسی خان کو نیب عدالت نے بری کیا ہے۔ نیب نے موسی خان کو 2020ء میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا۔
عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ نیب کی جانب سے سرکاری افسر موسی خان سمیت چار افراد کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا تاہم نیب ریفرنس میں لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کرسکا اس لیے انہیں باعزت بری کیا جاتا ہے۔