ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس کے حوالے سے وارننگ جاری کردی

دو ہفتوں کے دوران یورپ میں منکی پاک سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا، ڈبلیو ایچ او

فوٹو:فائل

یورپ میں تیزی کے ساتھ منکی پاکس کے کیسز میں اضافے پر عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک کو وبا سے نمٹنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یورپ میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے، جس کے تدارک کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔

ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او برائے یورپ ڈاکٹر ہینس کلگے کے مطابق 6 مزید ممالک میں منکی پاکس سے متاثرہ مریض سامنے آنے کے بعد یورپ میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 4500تک پہنچ گئی ہے۔

کلگے کے مطابق ہفتوں ، دنوں اور اب گھنٹوں کے حسااب سے پھیلتی وبا پر قابو پانے کیلئے کوئی واضح گائیڈ لائن موجود نہیں، تداراک کیلئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے، منکی پاکس پر کی روک تھام کیلئے تمام ممالک کو حکومتی سطح پر اقدام کر کے وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا۔

منگی پاکس کی علامات


ماہرین کے مطابق بخار، سردرد،پٹھوں اور کمر مین درد سمیت چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر نمودار ہونے والے نشانات منکی پاکس کی علامات ہیں۔

احتیاطی تدابیر

ڈبلیو ایچ او کے مطابق وبا سے مرد زیادہ تعداد میں متاثر ہیں، میل جول کے دوران مناسب فاصلے اورماسک کے استعمال سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اختیارکرتے ہوئے تیزی سے پھیلتی وبا سے بچا جاسکتا ہے۔

امریکی سینٹر آف ڈسیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق دنیا کے 52 ممالک میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 15783 ہوگئی ہے، جس میں سب سے ذیادہ 1235 کیسز برطانیہ میں رپورٹ ہو ئے ہیں۔

 
Load Next Story