کراچی وائے فائی ڈیوائس کا توہین آمیز نام رکھنے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ
ملزم کے عمل سے عوام میں اشتعال پھیلا، جائزہ لے رہے ہیں کہ کیس ایف آئی اے کا ہے یا نہیں، پولیس
NEW DELHI:
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے توہین آمیز وائے فائی راؤٹر کا نام رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم اصغر عباس کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے توہین آمیز وائے فائی راؤٹر کا نام رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم اصغر عباس کو پریڈی پولیس نے پیش کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے اس لیے ریمانڈ دیا جائے، ابھی تعین کررہے ہیں کہ مقدمہ ایف آئی اے کا ہے یا نہیں، وائے فائی راؤٹر کا توہین آمیز نام رکھا گیا جس کے نتیجے میں عوام میں اشتعال پھیلا، مقدمے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر تے ہوئے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔