کراچی میں ڈپارٹمنٹل اسٹور آتشزدگی کثیر المنزلہ عمارت قابلِ رہائش قرار

عمارت کی بنیاد متاثر نہیں ہوئی، وائس چانسلر جامعہ این ای ڈی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی


ویب ڈیسک July 02, 2022
—فائل فوٹو

شہر قائد کے علاقے جیل چورنگی پر واقع نجی ڈپارٹمنٹل اسٹور کے اوپر قائم کثیر المنزلہ متاثرہ عمارت سمیعہ برج ویو کو رہائش کے قابل قرار دے دیا گیا۔

جامعہ این ای ڈی وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے جیل چورنگی پر واقع عمارت کا مکمل جائزہ لیا اور اس بارے میں کہا کہ عمارت کی بنیاد متاثر نہیں ہوئی 450 میں سے 165 کالمز زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جن کی 3 سے چار ماہ میں مرمت کر کے عمارت کو آباد کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کالم متاثر ہوئے ہیں ان کی قوت آدھی رہ گئی، اس خرابی دور کرنے کے لیے تکنیک موجود ہیں، انجینئر کالمز کی مضبوطی پر کام کر رہے اور بنیاد کی ٹیسٹنگ کر کے رپورٹ ایس بی سی اے بھیج دی ہے۔

اس بارے میں سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ عمارت کے مکینوں کی مشکلات کا احساس ہے اس لیے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں، امید ہے بہت جلد مسئلہ حل ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں