چارسدہ میں فائرنگ سے ایکسپریس نیوز کے رپورٹر افتخار احمد شہید
آئی جی خیبر پختونخوا کا ایکسپریس نیوز کے رپورٹر کے قتل کا نوٹس، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
BERLIN:
چارسدہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایکسپریس نیوز کے نمائندے افتخار احمد کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کے علاقے شب قدر میں نامعلوم افراد نے افتخار احمد پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ شہید ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو شبقدر اسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں مقتول افتخار احمد کے بھائی حضرت بلال نے قتل کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرایا جس میں نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی معظم جاہ انصاری کی ہدایت پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد جائے وقوع پر پہنچے اور ڈی پی او کی نگرانی میں مقتول کے کا پوسٹ مارٹم کروانے کے احکامات جاری کیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ واقعے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔
دریں اثنا آئی جی خیبرپختونخوا کا شبقدر میں ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے قتل میں ملوث قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا۔