راولپنڈی کے عوام نے کل پریڈ گراؤنڈ کیلیے تاریخ ساز ریلی نکالی شیخ رشید

75 سال میں مہنگائی کے خلاف انقلابی احتجاج دیدنی تھا، سابق وزیر داخلہ


ویب ڈیسک July 03, 2022
فوٹو:فائل

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ‏راولپنڈی کے عوام نے کل پریڈ گراؤنڈ کے لیے تاریخ ساز ریلی نکالی اور عمران خان کا استقبال کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ ایسی ریلی و استقبال کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی، راولپنڈی کے لوگوں کا 75 سال میں مہنگائی کے خلاف انقلابی احتجاج دیدنی تھا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے جو 60 تعلیمی ادارے اور 4 ویمن یونیورسٹیاں بنائی یہ اس کا بھی ایک نتیجہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں