بجلی کے شارٹ فال میں مزید اضافہ مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ
زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگاواٹ ہوگیا، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21ہزار213 میگاواٹ ہے جبکہ کل طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے۔
پانی سے 5 ہزار 430 میگاواٹ اور سرکاری تھرمل پلانٹس سے 1ہزار 705 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 241میگاواٹ ہے۔
مزید پڑھیں؛ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 477 میگاواٹ ہو گیا
ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 629 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 113 ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 120میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور جوہری ایندھن سے 2ہزار 275 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔