بشریٰ بی بی کی مخالفین کو غداروں سے جوڑنے کی ہدایات پر مبنی مبینہ آڈیو لیک
مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی ارسلان خان کو مخالفین کے خلاف غداری کے بیانیے کے لیے ہدایات دے رہی ہیں
سابق خاتون اول اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق مبینہ طور پر ایک آڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج ارسلان خان کو ہدایات دے رہی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے مطابق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ آڈیو تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کی پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج ارسلان خان کی ہے۔
آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ بشریٰ بی بی ارسلان خان کو اپنے مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنانے کے لیے ہدایات دے رہی ہیں۔ مبینہ ٹیلی فونک بات چیت میں خاتون اول بشریٰ بی بی نے ارسلان خان سے کہا کہ خان صاحب نے کہا تھا کہ غداری کا ہیش ٹیگ کرکے چلانا ہے لیکن آپ کا سوشل میڈیا ایک ہفتے سے فعال نہیں ہے۔
مبینہ طور پر بشری بی بی نے کہا کہ علیم خان اور ان جیسے کتنے لوگ ہیں جو میرے اور خان صاحب کے حوالے سے بات کریں گے اور مجھ سمیت بچی فرح خان کے خلاف گند پھیلائیں گے اور یہ لوگوں کی گواہی بھی دیں گے، آپ کو علیم خان سمیت ایسے افراد کو غداری سے لنک کردینا ہے یہ سب لوگ جو بولیں گے ہمارے خلاف یہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ہے۔
آڈیو میں بشری بی بی نے کہا کہ آپ کو سوشل میڈیا میں دھمکی آمیز خط کا معاملہ اچھالنا ہے اور لنک کردینا ہے کہ یہ لوگ غدار ہوگئے ہیں، آپ کو لیٹر کا معاملہ اٹھانا ہے کہ ہمیں پتا ہے کہ وہ لیٹر صحیح ہے اور ہمیں پتا ہے کہ غداری کی وجہ سے اور اپنے آپ کو بچانے کے لیے یہ سب لوگ جمع ہوگئے ہیں اور ان کے ساتھ باہر کی قوتیں بھی ہیں۔
بشری بی بی نے ہدایات دیں کہ روس کا معاملہ بھی اٹھایا جائے کہ انہیں پتا ہے کہ ملک میں خان کے ساتھ غداری ہورہی ہے اور یہ روس کا بیان دیکھیں، اس معاملے کو ٹرینڈ بنانا ہے کہ روس کو بھی معلوم ہے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ مخالفین کی جانب سے میرے اور فرح کے خلاف بہت گند پھیلایا جائے گا اسے بھی آپ کو لنک کرنا ہے کہ ہمیں پتا ہے کہ یہ غداری کون کررہا ہے، یہ لوگ عمران خان کے لیے پیچھے اس لیے ہیں کہ یہ کیا چکر ہے کہ عمران خان ہرچیز میں نکل رہے ہیں اور انہیں ہربات پتا کیسے ہوتی ہے۔
جواب میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا انچارج ارسلان خان نے ہدایات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔