بیوی پرتشدد کے ملزم کی گرفتاری کیلیے آنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ 3 اہلکار ہلاک
ملزم اور پولیس کے درمیان تین گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا
LONDON:
امریکا میں گھریلو تشدد کی شکایت پر گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 پولیس افسران اور محکمے کا تربیت یافتہ جاسوس کتا ہلاک ہوگیا۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کینٹکی کے پہاڑی پر واقع نیم آباد علاقے سے پولیس کو ایک شکایت موصول میں ہوئی جس میں کہا گیا کہ ایک 49 سالہ شخص خاتون کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔
خاتون کی شکایت پر پولیس پارٹی جب گھر پر پہنچی تو ملزم نے شدید مزاحمت کی اور تین گھنٹے تک پولیس کے ساتھ مقابلہ کیا، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس میں 3 پولیس افسران جبکہ محکمے کا تربیت یافتہ سراغ رساں کتا بھی مارا گیا۔
پولیس پارٹی کی مدد کو مزید نفری بھی بھیجی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔بعد ازاں ملزم نے اہل خانہ کے سمجھانے پر گرفتاری دے دی۔